وزیراعظم چار روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

وزیراعظم چار روزہ دورے پر چین پہنچ گئے۔وزیراعظم عمران خان بیجنگ میں ایک خطہ ایک شاہراہ فورم کے موقع پر رہنمائوں کی گول میز کانفرنس میں بھی شرکت کریںگے جس میں38ملکوں کے رہنما شریک ہوںگے وزیراعظم کانفرنس کی پہلی نشست سے خطاب کریں گے۔وہ متعدد سربراہان مملکت اور حکومت سے ملاقاتیں کریںگے جن میں صدر شی چن پنگ ' وزیراعظم لی کی کیانگ اورکاروباری رہنمائوں سے ان کی ملاقاتیں شامل ہیں۔پاکستان اور چین مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمت کی کئی یادداشتوں اورمعاہدوں پردستخط کریںگے۔وزیراعظم فورم کے بعد اتوار کو پاکستان بزنس اورسرمایہ کاری فورم سے خطاب کریں گے جس میں ممتاز پاکستانی اور چینی تاجر شرکت کریںگے ۔وزیراعظم صدر شی چن پنگ اوردوسرے عالمی رہنمائوں کے ہمراہ بیجنگ میں باغبانی سے متعلق بین الاقوامی نمائش بھی دیکھیں گے ۔