پشاور میں کرفیو لگانے کا کوئی پلان نہیں،اجمل وزیر

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ پشاور میں کرفیو لگانے کا کوئی پلان نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں میڈیا بریفنگ کے دوران مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں کرفیو لگانے اور فوج بلانے کا پلان نہیں، حالات کنٹرول میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا سے متعلق آج وزیراعلیٰ کی زیرصدارت ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو کرونا صورت حال پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔