رمضان المبارک رحمت، مغفرت اور نجات کا مہینہ ہے، پاکستانی سفیر اسد مجید کا پیغام
امریکا میں پاکستا نی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے رمضان المبارک کے آغاز پر اپنے پیغام میں تمام مسلمانوں ، ہم وطنوں اور بالخصوص امریکامیں پاکستانی کمیونٹی کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی ۔سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک رحمت، مغفرت اور نجات کا مہینہ ہے، ہمیں چاہئے کہ اس موقع پر ہم سب مل کر ان لوگوں کے لئے بھی دعا کریں جو کورونا سے جاں بحق ہوگئے ۔ڈاکٹر اسد مجید خان نے اس موقع پربیمار وں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا اور نیک تمنا ئوں کا اظہار بھی کیا۔