محکمہ موسمیات کی لاہور میں مزیدبارش کی پیشگوئی

افق پر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ آج شہر کا درجہ حرارت 25ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے اگلے ۴۸ گھنٹوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔ موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق مغربی ہواوٗں کا سسٹم کل شہر لاہور میں داخل ہوا ہے۔