پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں بحری جہازشکن میزائل کا کامیاب تجربہ

بحریہ کے ترجمان نے آج ایک بیان میں کہا کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے میزائل تجربہ دیکھا بحری جہاز شکن میزائل بحری جنگی جہازوں اور لڑاکا طیاروں سے سطح سمندر پر فائرکئے گئے ۔ترجمان نے کہاکہ میزائل کا کامیاب تجربہ پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ استعداداکار اور فوجی تیاری کا شاندار ثبوت ہے ۔ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے پاک بحریہ کی حربی تیاریوں پراطمینان ظاہر کیا ۔ انہوںنے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے ۔