ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 12ہزار 227ہوگئی
ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 12ہزار 227ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹرکے مطابق پنجاب میں پانچ ہزار چھیالیس سندھ میں4 ہزار 232، خیبرپختونخوا میں ایک ہزارسات سوآٹھ،بلوچستان میں چھ سوچھپن، گلگت بلتستان میں تین سوسات، اسلام آباد میں دوسوتئیس اور آزاد کشمیر میں اس وائرس کے پچپن مریض ہیں۔ اب تک دو ہزار سات سوپچپن مریض صحت یاب ہو ئے ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید 19افرادکی اموات کے بعد جاں بحق افرادکی تعداد دوسو تریپن ہوگئی ہے اس دوران 287نئے کیس سامنے آئے ہیں