ریل گاڑیوں کی آمدورفت کی بحالی کا فیصلہ آئندہ ماہ کی دس تاریخ کو کیا جائیگا،شیخ رشید

ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریل گاڑیوں کی آمدورفت کی بحالی کا فیصلہ آئندہ ماہ کی دس تاریخ کو کیا جائیگا۔ انہوں نے ہفتے کے روز لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جراثیم کش دروازے ریلوے ورکشاپس میں تیار کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 300بستروں پر مشتمل قرنطینہ ٹرین ہسپتال چمن پہنچ چکا ہے۔