وزیراعلی پنجاب نے سرکاری خرچے پر افطار پارٹیوں کے اہتمام پر پابندی عائد کردی
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے سرکاری خرچے پر افطار پارٹیوں کے اہتمام پر پابندی عائد کردی ہے۔ انہوں نے ایک نوٹیفیکیشن میں کہا ہے کہ یہ پابندی تمام صوبائی وزراء اور سیکرٹریز اور دیگر عہدے داروں پر بھی عائد ہوگی۔ وزیراعلی نے کہا کہ حکومت کو کوروناوائرس کی وباء کے پیش نظر پائی پائی بچانا ہوگی۔