شہری رمضان المبارک کے دوران اجتماعات سے گریزکریں، ڈاکٹر ظفر مرزا

صحت کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے ایک بارے پھر شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور خود کو کوروناوائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے رمضان المبارک کے دوران اجتماعات سے گریز کریں۔ ہفتہ کی شام اسلام آباد میں ایک نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ماہرین صحت گزشتہ روز شروع کی گئی ویب سائٹ Yaranewatan.com.pk پر اپنا اندارج کراسکتے ہیں جبکہ آج ایک اور پورٹل Telehealth.com.pk بھی شروع کیا گیا ہے جس پر مقامی طبی عملہ اپنا اندارج کراسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک چینی کمپنی نے پاکستان کو کوروناوائرس کے خلاف ویکسین فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے یہ ویکسین تیاری کے مرحلے میں ہے اور پاکستان نے کمپنی سے ویکسین کی تفصیلات مانگی ہیں۔