صوبے میں تیس ٹیلی میڈیسن سنٹر عوام کوصحت کی خدمات فراہم کررہے ہیں، گورنرپنجاب
پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ صوبے میں تیس ٹیلی میڈیسن سنٹر عوام کو صحت کی خدمات فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے ہفتے کے روز ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان ٹیلی میڈیسن مراکز پر دس ہزار ڈاکٹر لوگوں کو علاج معالجہ فراہم کررہے ہیں۔ گورنر نے کہاکہ ملک میں مقامی طورپر سینیٹائزرز اور دوسرے حفاظتی آلات تیار کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملتان ڈویژن کے ڈاکٹروں کیلئے ذاتی تحفظ کے آلات کی تین ہزار کٹس مختص کی گئی ہیں۔ اس سے پہلے گورنر نے جنوبی پنجاب کے ڈاکٹرز میں حفاظتی کٹس تقسیم کیں۔