بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی ، مزید تین کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پلوامہ میں مزیدتین کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔ بھارتی فوج نے ان نوجوانوں کوآج صبح سویرے ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں گوری پورہ کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما خواجہ فردوس اور جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے چیئرمین شبیر احمد ڈار نے سرینگر سے جاری اپنے بیانات میںشہید نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میںلاک ڈائون کی آڑ میں کشمیریوںکی نسل کشی کر رہا ہے۔