کورونا بحران: نور بخاری کا بھارتیوں کو سورۃ رحمن سننے کا مشورہ
بھارت کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کی وبا کا قہر جاری ہے ابھارت نے کورونا کے ایک دن میں سب سے زیادہ 348,000 نئے کیسوں کے معاملے میں پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا، جب کہ متاثرین کے لیے انتہائی ضروری آکسیجن گیس کی قلت پیدا ہوگئی اور اس ضمن میں بلیک مارکیٹ بھی سرگرم ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شمشان گھاٹوں کی بھی کمی ہو گئی ہے. بھارت اس وقت دنیا میں کورونا کے پھیلاؤ کا نیا مرکز بنتا جا رہا ہے- جب کہ ہر 4 منٹ میں ایک شخص اس وائرس سے ہلاک ہورہا ہے ایسے میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے بھارتی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ بھارت کی اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے گزشتہ روز ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارت کو 50 ایمبولنس اور رضاکار بھجوانے کی پیشکش کی تھی جبکہ آج وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت پاکستان بھر سے بھارتی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمسایہ ملک کو وینٹی لیٹر، بی آئی پی اے پی، ڈیجیٹل ایکسرے مشین، پی پی ای اور دیگر متعلقہ اشیاء دینے کے لیے تیار ہیں۔