کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے 300 دکاندار گرفتار
پشاور : خیبر پختونخوا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا ایس پیز پر عمل درآمد کیلئے اقدامات جاری ہیں، مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران خلاف ورزی کرنے والے پکڑے گئے۔ اس حوالے سے پشاور میں پاک فوج، ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کیلئے متحرک ہیں احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر300 سے زائد دکانداروں سمیت ودیگر افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خالد محمود کے مطابق پشاور کے مختلف علاقوں صدر ، یونیورسٹی روڈ، حیات آباد ، کوہاٹ روڈ، چارسدہ روڈ، اندرون شہر ودیگر علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں، اس دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 100 سے زائد دکانوں کو سیل کیا گیا۔