فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
ہرارے: تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ وکٹ فریش لگ رہی ہے، اچھا اسکور کریں گے، زیادہ سے زیادہ اسکور کر کے سیریز جیتیں گے۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، آصف علی، دانش عزیز اور ارشد اقبال کو ڈراپ کر کے شرجیل خان، سرفراز احمد اور حسن علی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔