کورونا پھیلاؤ، ٹرانسپورٹ کی بین الصوبائی آمدروفت پر پابندی میں توسیع
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے تناظر میں فیصلہ کیا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کے دن بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر لگائی گئی پابندی آئندہ ماہ کی سترہ تاریخ تک جاری رہے گی۔منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر اسد عمر کے زیرصدارت اجلاس میں زیادہ متاثرہ شہروں میں لاک ڈائون کے بارے میں غور کیا گیا۔اجلاس میں اِس بات پر اتفاق کیا گیا کہ لاک ڈائون کے نفاذ کا فیصلہ تمام فریقوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مجوزہ پابندیوں میں مارکیٹیں اور مالز اور تعلیمی اداروں کی مکمل بندش شامل ہے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ کورونا کیسز کی وجہ سے بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر مجموعی طور پر چھ ہزار نو سو ایک بستروں کاانتظام کیا گیاہے۔