پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے ٹی 20 میں شکست دیکر سیریز جیت لی
ہرارے: تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 24 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے جیت لی۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز شرجیل خان اور محمد رضوان نے کیا لیکن شرجیل خان 15 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 18 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بناسکی، ویزلی مدھویرے 59رنزبناکرنمایاں رہے جب کہ تاڈی وناشے مارومانی 35 اوربرینڈن ٹیلرنے 20 رنزبنائے۔