کورونا پھیلاؤ،پاکستان کی بھارت کو امدادی سامان کی فراہمی کی پیشکش
بھارت میں کورونا کے تیز ی سے پھیلائو کی موجودہ لہر کے تناظر میں پاکستان نے بھارتی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر بھارت کو وینٹی لیٹرز ،ایکسرے مشینوں اور دیگر متعلقہ سازو سامان کی فراہمی کی پیشکش کی ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے متعلقہ حکام امدادی اشیاء کی فوری فراہمی کیلئے طریقہ کار طے کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی وباء کے باعث درپیش مسائل میں کمی لانے کیلئے دونوں ملک تعاون میں اضافے کے ممکنہ طریقے بھی تلاش کر سکتے ہیں۔