صدر پاکستان آئین اور حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے.محسن شاہنواز رانجھا

مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھانے کہا ہے کہ عمران نیازی اور قاسم سوری پاکستان کے پارلیمانی سیاسی تاریخ میں دوسیاہ دھبے ہیں قاسم سوری کو جھوٹ بولنے پر قوم سے معافی مانگنی ہو گی سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے عمران خان کے کہنے پرتحریک عدم اعتماد کو بیرونی مداخلت اور تحریک عدم اعتماد لانے والے 174 اراکین اسمبلی کو غدار قرار دیا ایک ایسا فتنہ پیدا کیا جس سے پاکستان کی کروڑوں عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچی،لہذا ان تمام 174 اراکین اسمبلی نے اپنے کروڑوں ووٹرز کی ووٹ کے توہین کرنے کی پاداش میں ہتک عزت کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔قاسم سوری پندرہ دن کے اندر جھوٹ بولنے پر منتخب نمائندوں اور عوام سے معافی مانگیں۔ صدر پاکستان آئین اور حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے،صدر کے مواخذے کے لیے ان کے غیر آئینی نوٹیفکیشن کے خلاف ملک کی عدالتوں کے فیصلے کافی ہیں، پاکستان کی مختلف عدالتوں نے این ایف سی ایوارڈ کو آئین سے متصادم قرار دیا ہے، فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف نے کیمپین چلائی ہوئی ہے، تحریک انصاف گذشتہ آٹھ برس سے سٹے آرڈرز کے پیچھے چھپتی پھر رہی ہے،چیئرمین نیب اور ایف آئی اے کو بھی سامنے آکر بتانا چاہیے کہ عمران خان نے دور حکومت میں کیا کیا ہے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں نے پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ ملکر سابق وزریراعظم عمران خان کو پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 95 کے تحت آئینی اور قانونی طریقے سے گھر بھیجا، نالائق و نا اہل سابق وزیراعظم نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کو سازش قرار دیا اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی آئین پاکستان کیساتھ وفاداری کرنے کے بجائے عمران خان نیازی سے وفاداری نبھا کر آئین شکنی کے مرتکب ہوئے، قاسم سوری نے اپنی ایک غیر آئینی رولنگ کے ذریعے عمران خان کی ایما پر تحریک عدم اعتماد لانے والے 174 اراکین اسمبلی کو غدار قرار دیا جس سے ایک فتنہ پیدا ہوا اور ان اراکین اسمبلی کے کروڑوں ووٹرز کے جذبات کو ٹھیس پہنچی، ملکی سلامتی کو اس فتنہ سے نقصان ہوا،ہم عوام کے جذبات کے بھی محافظ ہیں جن کوعوام نے منتخب کرکے ایوان میں بھجوایا وہ اس ملک کے وفادار ہیں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم قاسم سوری کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجیں،قاسم سوری کو جھوٹ بولنے پر قوم سے معافی مانگنی ہو گی، تحریک انصاف کے تمام ترجمان اس سازش کی بات کررہے ہیں حالانکہ تمام سیکورٹی کے ادارے کہہ چکے ہیں کہ کسی سازش کے کوئی ثبوت نہیں ملے ،قاسم سوری پندرہ دن کے اندر جھوٹ بولنے پر منتخب نمائندوں اور عوام سے معافی مانگیں ہم ان تمام لوگوںکو وارننگ دے رہے ہیں جو اس فتنے میں ملوث ہیں، ہم ان سب کو ہتک عزت کے نوٹس بھیج رہے ہیں جنہوں نے منتخب نمائندوں کو غدار کہا ہے، پی ٹی آئی کے لوگ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی سوشل میڈیا پر توہین کرتے ہیں، اب ان کے خلاف پاکستان کا ہر خوددار شہری اپنے ہر شہر میں ان کے خلاف ہتک عزت کا نوٹس دے گا اور انکے خلاف آئین شکنی کی تحریک چلے گی ،دوسری جانب صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی آئین اور اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے،اگر صدر آئین کی خلاف ورزی کریں گے تو ہم انکاکوئی لحاظ نہیں کریں گے ،پاکستان کی مختلف عدالتوں نے این ایف سی ایوارڈ کو آئین سے متصادم قرار دیا ہے، صدر کے مواخذے کے لیے ان کے غیر آئینی نوٹیفکیشن کے خلاف ملک کی عدالتوں کے فیصلے ہی کافی ہیں، فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف نے کیمپین چلائی ہوئی ہے، تحریک انصاف پچھلے آٹھ برس سے سٹے آرڈرز کے پیچھے چھپتی پھر رہی ہے، چئیرمین نیب اور ایف آئی اے کو بھی سامنے آکر بتانا چاہیے کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں کیا کیا ہے؟۔