کراچی سے غائب دعا زہرہ لاہور سے مل گئی

کراچی پولیس نے لاپتہ لڑکی دعا زہرہ کا سراغ لگا لیا ، دعا زہرہ کو لاہور میں ٹریس کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق دعا زہرہ نے لاہورکے رہائشی سے نکاح کر لیا ہے،کراچی پولیس نے لڑکی بازیابی ککی تصدیق کر دی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے ، دعا زہرہ اپنا ویڈیو بیان ریکارڈ کرائے گی جسے میڈیا سے شیئر کیا جائے گا۔لڑکی خود بتائے گی کہ وہ گھر سے کیسے گئی اورلاہور کیسے پہنچی۔ خیال رہے کہ قریب 10 روز قبل کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی گولڈن ٹاؤن میں گھرکے باہر سے دعا زہرہ غائب ہوگئی تھی تاہم پولیس حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ دعا کو اغوا نہیں کیا گیا ہے بلکہ وہ اپنی مرضی سے گئی ہ