کل پورا پاکستان نکلے گا اور ضلعی ہیڈکوارٹرز پر الیکشن کمیشن کے رویے کیخلاف پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا، فواد چودھری
چیف الیکشن کمشنر کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج مرکزی سینئر نائب صدر فواد چودھری کا ویڈیو پیغام جاری آج چئرمین کی زیرِ صدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں چیف الیکشن کمیشنر کے رویے کا جائزہ لیا گیا، چیف الیکشن کمشنر کے رویے سے لگ رہا ہے کہ نون لیگ کے کارکن ہیں، چیف الیکشن کمشنر چاہتے ہیں تو نون لیگ میں عہدہ لے لیں، کل پورا پاکستان چیف الیکشن کمشنر کے جانبدارانہ رویے پر احتجاج کرے گا، الیکشن کمیشن کا کردار ایسا ہونا چاہئے کہ پاکستان کے مفاد کے مطابق ہو، منحرف اراکین کیخلاف ریفرنسز ملنے کے باوجود نوٹیفکیشن کے اجراء میں کمیشن کیوں تاخیر کررہا ہے، کمیشن منحرف اراکین کیخلاف فوری نوٹیفکیشن جاری کرے، نوٹیفکیشن میں اجراء میں مزید تاخیر آئین سے انحراف کے مترادف ہوگی، کل پورا پاکستان نکلے گا اور ضلعی ہیڈکوارٹرز پر الیکشن کمیشن کے رویے کیخلاف پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا، فواد چودھری