کراچی سے لاپتہ 14 سالہ دعا زہرہ کی لاہور میں موجوگی کا انکشاف: لاہور میں شادی کرلی, نکاح کی تصدیق

کراچی سے لاپتہ ہونے والی 14 سالہ لڑکی دعا زہرہ لاہور سے مل گئی جس نے وہاں شادی کرلی ہے۔دعا زہرہ کراچی کے علاقے الفلاح گولڈن ٹاؤن سے 16 اپریل کو لاپتہ ہوگئی تھی۔ کراچی پولیس نے دعا زہرہ کا پتہ لگالیا ہے جو اس وقت لاہور میں موجود ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دعا نے لاہورمیں نکاح کرلیا ہے۔کراچی پولیس دعا زہرہ کے معاملے پر لاہور پولیس سے رابطے میں ہے جس نے دعا کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور اسے جلد لاہور سے کراچی منتقل کیا جائیگا۔دعا نے ظہیر احمد نامی لڑکے سے شادی کی جو شیر شاہ لاہور کا رہائشی ہے۔ دونوں کا نکاح مزنگ روڈ پر ایک مدرسے میں ہوا۔دعا زہرا کا نکاح نامہ سامنے آگیا جس کے مطابق نکاح 17 اپریل کو ظہیر احمد نامی نوجوان سے ہوا جس کی عمر 21 سال ہے، حق مہر 50 ہزار رکھا گیا، گواہان میں شبیر اور اصغر نامی شہری شامل ہیں جب کہ نکاح مزنگ کے رہائشی حافظ غلام مصطفی نے پڑھایا۔