پیٹرول کی قیمتوں میں فی الفور کوئی اضافہ نہیں ہو رہا: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ پیٹرول کی قیمتوں میں فی الفور کوئی اضافہ نہیں ہو رہا، عوام کو گاڑیوں کے پیٹرول ٹینک فُل کروانےکی ضرورت نہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عوام کوگاڑیوں کے پیٹرول ٹینک فُل کروانے کی ضرورت نہیں، پیٹرول کی قیمتوں میں فی الفورکوئی اضافہ نہیں ہو رہا، یکم کو اگر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوتا بھی ہے تو اس کے بہت سے مراحل ہیں۔وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ 50 روپے اگر پیٹرول پر نقصان کر رہے ہیں تو پھر پیسا کہاں سے لاؤں؟ ہم امیر لوگوں کو سبسڈی نہیں دے سکتے، حکومتی ریلیف کے پیسےکوئی جیب سے نہیں دیتا عوام کو یہ پیسے دینے ہوتے ہیں،گزشتہ حکومت نے 17 سو ارب کے نئے ٹیکس لگائے، جتنی چادر ہے اتنے پیر پھلائیں گے، زیادہ ٹیکس جمع کرکے دکھائیں گے۔