پی ٹی آئی کے منحرف ارکان قومی اسمبلی الیکشن کمیشن طلب
کو نوٹس جاری کرکے 28 اپریل کو طلب کرلیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اراکین اسمبلی کے خلاف آرٹیکل 63 اے کا ڈکلیئریشن اسپیکر قومی و صوبائی اسمبلی نے بھیج دیا ہے، ایسے ممبران قومی اسمبلی کو 28 اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیے ہیں۔اعلامیے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، منحرف ارکان کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کو بھی نوٹس جاری کردیے ہیں۔
ممبران صوبائی اسمبلی کو 6 مئی کے لیے نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ سابق اسپیکرنے منحرف ارکان کی نااہلی کا ریفرنس بھیجا تھا.