لاہوراورگردونواح میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا
صوبائی دارالحکومت لاہورمیں دو روز سے بادل چھائے ہوئےہیں،،اوربارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،،لاہورایئرپورٹ سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے،،بارش کے باعث فضا میں خنکی بڑھنے سے موسم قدرے سرد اورخوشگوار ہوگیا،، اورگرمی اورحبس کا زور ٹوٹ گیا،،،،،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، بہاولپور، کراچی اور اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ ژوب، فیصل آباد، سرگودھا، راولپنڈی، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے،،،محکمہ موسمیات نے ایئرپورٹ پرموسمی وارننگ جاری کی ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ پروازوں کی لینڈنگ اورٹیک آف کرنے کے دوران احتیاطی تدابیر اختیارکی جائیں۔۔