پاک فوج کا دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے کومبک آپریشن پورے زور سے جاری ہے
سانحہ کوئٹہ کے بعد دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تیزی آگئی،،، ملک کے مختلف شہروں میں جرائم پیشہ افراد، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف پاک فوج کا کومبنگ آپریشن بھرپور انداز سے جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے چمن میں پاک افغان سرحدی علاقے میں کومبنگ آپریشن کیا، اس دوران آٹھ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا،جن کے قبضے سے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ و بارود، تیار آئی ای ڈیز ، راکٹ اور ڈیٹونیٹرز برآمد کئے گئے۔۔سانحہ کوئٹہ کے بعد شروع ہونے والے کومبنگ آپریشن کے دوران اب تک درجنوں دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ پاک فوج نے بھری مقدار میں اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔۔ ادھر دہشتگردوں کے خلاف خیبرتھری آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہے۔