ایک ہسپانوی نیوز پورٹل نے پٹرول پمپ پر تین نوجوانوں کی تصاویر شائع کی ہیں
ایک ہسپانوی نیوز پورٹل نے پٹرول پمپ پر تین نوجوانوں کی تصاویر شائع کی ہیں۔ نیوز پورٹل کے مطابق ویڈیو میں دکھائی دینے والے نوجوان حملے سے قبل چار مرتبہ اس جگہ آئے،ادھر انتہا پسند تنظیم داعش نے کاٹلونیا حملے کے فورا بعد اس کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا تھا، حملوں کی تفیش کرنے والے حکام اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ ان حملوں کا فرانس اور بلجیئم میں رونما ہونے والے ملتے جلتے واقعات سے بھی کوئی تعلق بنتا ہے؟ حکام عسکریت پسندوں کی گزشتہ چند ہفتے قبل نقل وحرکت کا بھی جائزہ لے رہے ہیں تاکہ وہ یورپ میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے اصل مضمرات تک پہنچ سکیں۔