سرکاری خبر رساں ادارے کے سی این اے کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں دیواروں پر چارٹ دیکھے جا سکتے ہیں
سرکاری خبر رساں ادارے کے سی این اے کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں دیواروں پر چارٹ دیکھے جا سکتے ہیں جن میں ہواسونگ 13 اور پوکگک سونگ 3 نامی میزائل دیکھے جا سکتے ہیں۔
ان میں سے پہلا بظاہر ایک بین البراعظمی میزائل ہےجب کہ دوسرا آبدوز سے فائر کیے جانے والا میزائل لگتا ہے،،یہ پہلی بار نہیں ہے کہ شمالی کوریا نےغلطی سے تصاویر کے پس منظر میں اہم معلومات افشا کی ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فوجی طاقت دکھانے یا اپنے دشمنوں کو پیغام بھیجنے کا ایک طریقہ ہے،شمالی کوریا کی اس رپورٹ کا وقت بظاہر جان بوجھ کر منتخب کیا گیا ہے۔ اسی دوران جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان فوجی مشقیں ہو رہی ہیں جن کا شمالی کوریا سخت مخالف ہے۔شمالی کوریا کی تاریخ ہے کہ وہ اصل ہتھیار یا ان کے ڈیزائن سرکاری میڈیا کے ذریعے دکھاتا ہے تاکہ دنیا کو اس کی فوجی طاقت کا مظاہرہ کروایا جا سکے