امریکا کی سابق خاتون اول اور سیکرٹری خارجہ ہیلری کلنٹن کا کچھ سال قبل کا ایک بیان منظر عام پر آیا ہے

امریکا کی سابق خاتون اول اور سیکرٹری خارجہ ہیلری کلنٹن کا کچھ سال قبل کا ایک بیان منظر عام پر آیا ہے،، جس میں وہ اعتراف کررہی ہیں کہ امریکا نے سوویت یونین کو شکست دینے کیلئے طالبان کو بنایا،، اور آج وہ انہی کو دہشتگرد قرار دے کر ان کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے،، ہیلری کلنٹن نے تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کی ذمہ دار امریکی پالیسیاں ہیں، جن کی وجہ سے پاکستان پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے، اور بعد میں اسے مشکل حالات میں تنہا بھی چھوڑ دیا گیا،، ہلیری کلنٹن کا یہ بیان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ بار بار کئے جانے والے مطالبے ڈومور کو بھی غلط ثابت کرتا ہے