بھارت کی جانب سے متنازع علاقے میں سڑک تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کی اطلاعات پر چین نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کہتا کچھ ہے اور کرتا کچھ ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت چین کے ساتھ متنازعہ علاقے میں سڑک بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ،، جس پر چینی وزارتِ خارجہ نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ،، ترجمان نے کہا کہ بھارت کے اس فیصلے سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اور بڑھے گی،، دونوں ہی ملک اپنی اپنی سرحدوں پر فوجیوں کی بنیادی سہولیات میں اضافہ کر رہے ہیں،، دونوں ملک سرحد پر ایک دوسرے کے منصوبوں کو شک کی نظر سے دیکھتے ہیں،، بھارت کی عادت ہے کہ وہ کہتا کچھ ہے اور کرتا کچھ ہے،، بھارت اپنی ایسی شرارتوں سے باز رہے،،