کرپشن بچاؤ پروگرام میں نیب اور (ن) لیگ ایک پیج پر نظر آرہی ہے۔ چوہدری محمدسرور
تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن و سابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن بچاؤ پروگرام میں نیب اور (ن) لیگ ایک ’’پیج‘‘پر نظر آرہی ہے ‘نیب بڑے کر پٹ لوگوں کو پکڑ نے کی بجائے ہمیشہ سے انکو تحفظ ہی دے رہی ہے‘(ن) لیگی قیادت کا دامن صاف ہے تو وہ احتساب سے بھاگ کیوں رہی ہیں ؟انکو ہر صورت احتساب کیلئے خود کو پیش کر نا ہی پڑیگا ‘امر یکی دھمکیوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے ‘آرمی چیف کا موقف قومی امنگوں کی تر جمانی ہے اورامر یکی ھمکیوں کے بعد حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے وہ پار لیمنٹ اور تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو اعتمادمیں لیکر متفقہ حکمت عملی بنا کر امر یکہ کو دوٹوک جواب دیں ۔ جمعہ کے روز اپنے دفتر میں پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن و سابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کر پشن ملک کی تباہی اور بر بادی کی سب سے بڑی وجہ ہے اور جب تک ملک سے کر پشن کا خاتمہ نہیں ہوگا اس وقت تک ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے نیب جس کا کام ملک میں کر پٹ لوگوں کو پکڑ کر ان سے لوٹی ہوئی دولت واپس لانا ہے بدقسمتی سے وہ نیب کر پٹ لوگوں کے تحفظ میں مصروف نظر آتا ہے اور کر پشن بچاؤ پروگرام میں آج بھی نیب اور (ن) لیگ ایک پیج پر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امر یکہ سمیت تمام ممالک پرلازم ہے کہ وہ پاکستان کی آزادی سالمیت اور خود مختاری کا احترام کر یں اور امر یکہ سمیت پوری دنیا کو یہ پتہ ہونا چاہیے کہ دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قر بانیں پاکستان نے دیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف قومی مفادات کی جنگ لڑرہی ہے ۔