افغانستان سے متعلق نئی پالیسی یہ ظاہر کرتی ہے کہ امریکا خطے میں طویل عرصے تک سرگرم رہے گا: جان نکلسن

امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے کہا ہے کہ افغانستان سے متعلق نئی پالیسی یہ ظاہر کرتی ہے کہ امریکا خطے میں طویل عرصے تک سرگرم رہے گا۔ امریکا افغانستان میں ناکام نہیں ہوگا کیونکہ اس کی قومی سلامتی کا دارومدار بھی افغان جنگ کے نتیجے پر ہے ۔افغانستان میں امریکی اور اتحادی فوج سے برسرکار طالبان کو اب اندازہ ہوگیا ہے کہ وہ امریکا سے جیت نہیں سکتے ،، جنرل نکلسن نے طالبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہتھیار پھینک دیں اور افغانستان سمیت اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کی خاطر اس کی تعمیر نو میں حصہ لیں ۔