وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پہلا دورہ سعودی عرب کا کیا، وزیرخارجہ خطے کے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے: ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پہلا دورہ سعودی عرب کا کیا، وزیرخارجہ خطے کے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے لیکن دورہ امریکا کا شیڈول ابھی طے نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آفس نے امریکی پالیسی پر قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد بیان جاری کیا،، قومی سلامتی کمیٹی نے جواب دیا اور الزامات کو مسترد کیا،،، ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی جغرافیائی ہیئت تبدیل کرنے پر تحفظات ہیں ،،، حریت رہنماؤں کی غیرقانونی حراست اور صحت کی سہولیات کی عدم فراہمی پر بھی شدید تحفظات ہیں،،،بھارت جیسا ریاستی دہشتگردی میں ملوث ملک خطے میں امن کا ضامن نہیں ہوسکتا، بھارت کے مختلف ممالک کے ساتھ تنازعات ہیں جب کہ بھارتی تخریبی سرگرمیوں پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو ڈوزیئرز بھی جمع کرائے ہیں۔ نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ بھارتی انتہا پسند اداروں میں سرایت کر چکے ہیں، آر ایس ایس اور دیگر تنظیمیں بھارتی عدلیہ کے فیصلوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں، سمجھوتہ ایکسپریس میں ملوث بھارتی انتہا پسندوں کی رہائی پر تشویش ہے جب کہ کرنل پروہت کو بھارتی فوج کی حمایت حاصل تھی،بھارتی فوج آر ایس ایس کو بھی سپورٹ فراہم کرتی ہے۔