پاکستان میں آئین اورقانون کی حکمرانی ہونی چاہیے ، ہم سب کو آئین کے مطابق چلنا ہے: مریم اورنگزیب
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئین اورقانون کی حکمرانی ہونی چاہیے ، ہم سب کو آئین کے مطابق چلنا ہے ،، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ماضی میں پیپلزپارٹی نےجمہوریت کیلئےقربانیاں دی ہیں، امید ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کے استحکام کیلئے آگے بھی کردارادا کریگی، پاکستان میں عوام کےووٹ کی عزت ہونی چاہیے،، ہمارے لیے سب سے اہم عوام ہے،، دہشتگردی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے طور پر جاناجاتاتھا، پاکستان مشکل حالات کا مقابلہ کرتاآرہا ہے، ملک سے دہشت گردی اب ختم ہوتی نظر آرہی ہے،