کسٹمزویلیوایشن نے انرجی ڈرنک کی ویلیویشن جاری کردی۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن نے ''انرجی ڈرنک '' کی ویلیویشن جاری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کی جانب سے کسٹمز ایکٹ 1969 کی شق 25A کے تحت ''انرجی ڈرنک ''کی رولنگ نمبر 1203/2017 جاری کر دی گئی ہے۔ مذکورہ ویلیوایشن رولنگ کے مطابق آسٹریا سے درآمد کئے جانے والے ایپک کی درآمدی ویلیو 1.25 ڈالر فی لیٹر ، پاور ہارس 1.40 ڈالر فی لیٹر، ڑیڈبل (سلور اینڈ بلوکین) 1.65 ڈالر فی لیٹر ، تھائی لینڈ سے درآمد کئے جانے والے کیرابا? کی درآمدی ویلیو 0.81 ڈالر فی لیٹر، یونائیٹڈ کنگڈم سے درآمد کئے جانے والے روک اسٹار کی درآمدی ویلیو 1.40 ڈالر فی لیٹر، ایکسپلوزنس 1.71 ڈالر فی لیٹر ، ام برو 1 ڈالر فی لیٹر ، بوسٹ 1.01 ڈالر فی لیٹر ، تھائی لینڈ سے درآمد کئے جانے والے مڈکروک 0.97 ڈالر فی لیٹر ، کیریفور 1.42 ڈالر فی لیٹر، اسپیڈ 1.46 ڈالر فی لیٹر ، پولینڈ سے درآمد کئے جانے والے شی بیوٹی 1.34 ڈالر فی لیٹر، کوریا سے درآمد کئے جانے والے بیکر 0.83 ڈالر فی لیٹر ، جرمنی سے درآمد کئے جانے والے ایفکٹ کی درآمد ی ویلیو 2.40 ڈالر فی لیٹر، کوریا سے درآمد کئے جانے والے جنسگ کی درآمدی ویلیو 0.83 ڈالر فی لیٹر مقرر کی گئی ہے