تھائی لینڈ کی سابق وزیراعظم ینگلک شیناوترا کرپشن کیس کے فیصلے کی سماعت میں حاضر نہ ہوئیں

تھائی لینڈ کی سابق وزیراعظم ینگلک شیناوترا کرپشن کیس کے فیصلے کی سماعت میں حاضر نہ ہوئیں، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے،، اور سماعت ستائیس ستمبر تک ملتوی کر دی، ان پر چاولوں کی سکیم میں خرد برد کا الزام ہے،نگلک کے وکیل نے بیان میں کہا کہ ان کے سر ور کان میں شدید درد تھا جس کی وجہ سے عدالت حاٖضر نہیں ہو سکیں،، تاہم میڈیکل رپورٹس فراہم نہ کرنے پر عدالت نے اس عذر کو مسترد کر دیا،، ینگلک شیناوترا کا کہنا ہے کہ انہوں نے سرکاری پیسوں میں کوئی غبن نہیں کیا وہ معصوم ہیں، اگروہ اپنے اوپر لگے الزامات ثابت کرنے میں ناکام ہوئیں تو انہیں دس سال قید ہوگی، اور ان کی سیاست پر تا حیات پابندی لگ سکتی ہے