وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے منتخب نمائندوں نے ملاقات کی
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے منتخب نمائندوں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جدید انفراسٹرکچر تیز رفتار ترقی کیلئے ضروری ہے۔ ن لیگ کا دور حکومت تعمیر وترقی کے حوالے سے تاریخ ساز ہے۔ خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ کے تحت دیہی علاقوں میں ہزاروں کلومیٹر کارپٹڈ سڑکیں بنائی گئی ہیں۔ دیہی معیشت کے فروغ کیلئے یہ منصوبہ ایک گیم چینجر ثابت ہوا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا یہ سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ دیہات میں سڑکیں بننے سے دیہی آبادی کو آمد و رفت کی بہتر سہولتیں میسر آئی ہیں۔ زرعی معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور کاشتکاروں کو اپنی اجناس منڈیوں تک لے جانے میں سہولت ملی ہے۔