ملک کی چھٹی مردم شماری کی ابتدائی رپورٹ جاری،،پاکستان کی آبادی بیس کروڑ ستتر لاکھ چوہتر ہزارپانچ سوبیس تک پہنچ گئی
مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں پیش کی گئی مردم شماری 2017 کی تفصیلات سامنے آگئیں،ابتدائی نتائج کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 20 کروڑ 77لاکھ تک پہنچ گئی جن میں مردوں کی تعداد دس کروڑ چونسٹھ لاکھ انچاس ہزار تین سو بائیس اورخواتین کی آبادی دس کروڑ تیرہ لاکھ چودہ ہزار سات سو اسی ہے،،پنجاب کی آبادی گیارہ کروڑبارہ ہزارچارسو بیالیس ہوگئی، مردم شماری رپورٹ کے مطابق سندھ کی آبادی 4کروڑ 78 لاکھ 86 ہزار 51 ہوگئی، خیبرپختونخوا کی کل آبادی 3 کروڑ 5 لاکھ 23 ہزار 371 تک پہنچ گئی۔ بلوچستان کی آبادی ایک کروڑ 23 لاکھ 44 ہزار 408 ہوگئی،،ابتدائی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی آبادی 20 لاکھ 6 ہزار 572 تک جاپہنچی، فاٹا کی آبادی 50 لاکھ ایک ہزار 676 ہوگئی،مردم شماری رپورٹ کے مطابق ملک میں خواجہ سراؤں کی کل تعداد 10 ہزار418 ہے