وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار سے چیئرمین واپڈا مزمل حسین  کی ملاقات ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی کو ملک میں جاری توانائی اور آبی منصوبوں پر بریفنگ دی

Aug 25, 2018 | 00:25

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے ملاقات کی، جس میں توانائی اور پانی کے حوالے سے حکومتی ترجیحات اور مالی وسائل کی دستیابی اور ضروریات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،چاروں صوبوں میں موجود آبی ذخائر کی صورتحال، دیامر بھاشا، داسو، مہمند اور کرم ٹانگی ڈیم، رینی کنال، کچی کنال اور نرلانگ ڈیمز کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کا بات چیت میں کہنا تھا کہ حکومت توانائی اور پانی کے شعبے میں درپیش چیلنجز سے مکمل طور پر آگاہ ہے، توانائی کے چیلنجز سے نمٹنا ہماری اولین ترجیح ہوگی۔خسرو بختیار نے کہا کہ توانائی بحران کو پائیدار بنیادوں پر حل کرنے کی مربوط حکمت عملی تیار کی جائے گی، پائیدار اور مستقل بنیادوں پر حل کے لئے توانائی کے متبادل ذرائع اختیار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

مزیدخبریں