عمران اسماعیل کی بطور گورنر سندھ تقرری کا نوٹی فکیشن جاری, 27 اگست کو گورنر سندھ کا حلف اٹھائیں گے
پاکستان تحریک انصاف کے نامزد گورنر سندھ انیس سو چھیاسٹھ میں کراچی میں پیدا ہوئے۔۔ عمران اسماعیل سندھ کے تینتیسویں گورنر ہوں گے۔ انہوں نے کراچي سے گريجويشن کے بعد اٹلي سے ليدر ٹيکنالوجي ميں ڈگري حاصل کي۔
عمران اسماعيل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قريبي رفيق سمجھے جاتے ہيں۔جب عمران خان نے تحريک انصاف کي بنياد رکھي توعمران اسماعيل نے باني رکن کے طور پر پارٹی میں شموليت اختيار کي۔ عمران اسماعيل نے عام انتخابات ميں پي ايس ایک سو گیارہ سے اليکشن لڑا اور کاميابي حاصل کي۔۔ لیکن کپتان نے انہيں گورنرسندھ بنانے کا فيصلہ کيا