وزیراعظم عمران خان سے سبکدوش ہونے والے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی الوداعی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا
اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے سبکدوش ہونے والے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے الوداعی ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے، وزیراعظم اور وزیرخارجہ نے امریکی سفیر کی پاکستان میں خدمات کو سراہا، وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا کہ انہوں نے بطور سفیر پاک امریکا تعلقات کو بہتر کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔