صدارتی الیکشن کیلئے 4 ستمبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب

Aug 25, 2018 | 10:24

صدارتی الیکشن کے لیے 4 ستمبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا گیا، اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار کیلئے جماعتوں کے رابطے تیز ہوگئے، اے پی سی آج مری میں شہباز شریف کی زیرصدارت ہوگی۔شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، ایم ایم اے، اے این پی سمیت دیگر جماعتیں شرکت کریں گی۔ پیپلز پارٹی اپنے امیدوار کے لیے دیگر جماعتوں کو قائل کرنے کی کوشش کرے گی۔

ضرور پڑھیں: Maarka 18 September 2018

خورشید شاہ کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں رضا ربانی، اعتزاز احسن، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ، چودھری منظور شریک ہوئے، خورشید شاہ نے مولانا فضل الرحمان، حاصل بزنجو، محمود اچکزئی سے ٹیلیفونک رابطے بھی کئے۔مسلم لیگ ن کا متفقہ امیدوار لانے کے لئے ایاز صادق بھی سرگرم ہوگئے، مولانا فضل الرحمان، خورشید شاہ، اسفند یار اور دیگر سے رابطے کئے، پارٹی میں سرتاج عزیز، شاہد خاقان عباسی، عبدالقادر بلوچ سمیت 5 نام بطور امیدوار زیرغور ہیں۔

مزیدخبریں