تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل گورنر سندھ مقرر

Aug 25, 2018 | 11:21

 تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل کو گورنر سندھ مقرر کر دیا گیا ہے۔ عمران اسماعیل تحریک انصاف کے دیرینہ اور متحرک رکن کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔عمران اسماعیل 1966ء میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کینٹ پبلک سکول سے حاصل کی، جس کے بعد انٹرمیڈیٹ گورنمنٹ کامرس کالج اور گریجویشن نیشنل کالج سے مکمل کیا۔ انہوں نے لیدر ٹیکنالوجی اور لیدر کیمیکل کی اسناد اٹلی اور امریکا سے حاصل کیں۔

مزیدخبریں