کچھ علاقوں میں برسات کا سلسلہ جاری اورکچھ علاقوں میں موسم گرم

Aug 25, 2018 | 11:24

ملک میں کہیں مون سون بارشوں تو کہیں تیزدھوپ کاسلسلہ جاری ہے، جس سےگرمی اورحبس جوبن پر ہے،محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹےکےدوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، لاہور، سرگودھا ، راولپنڈی، گوجرانولہ اور اسلام آباد،گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، تاہم اسلام آباد میں چونسٹھ،سیالکوٹ میں تین،ایبٹ آباد میں نو اورمالم جبہ میں چھ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ دادو،سبی،دالبدین اور چلاس گرم ترین مقامات رہے۔

مزیدخبریں