شہباز شریف کی زیرصدارت اپوزیشن کی بیٹھک، رہنماؤں کی آمد جاری

Aug 25, 2018 | 12:16

 صدارتی الیکشن کے لئے مشترکہ اُمیدوار لانے کیلئے شہباز شریف کی زیر صدارت اپوزیشن کی اے پی سی کچھ دیر بعد ہوگی، اے پی سی میں شرکت کیلئے رہنماؤں کی آمد جاری ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عبدالقادر بلوچ، امیرمقام، مریم اورنگزیب، طارق فضل چودھری اپوزیشن کی مشترکہ اے پی سی میں شرکت کے لئے پہنچ گئے۔ پیپلز پارٹی، ایم ایم اے اور اے این پی سمیت دیگر جماعتیں بھی شرکت کریں گی۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کوشش کر رہے ہیں کہ اپوزیشن کا متفقہ امیدوار سامنے لائیں، اے پی سی میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔

 پیپلز پارٹی اپنے امیدوار کے لیے دیگر جماعتوں کو قائل کرنے کی کوشش کرے گی۔ خورشید شاہ کے زیرِ صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں رضا ربانی، اعتزاز احسن، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ اور چودھری منظور شریک ہوئے۔ خورشید شاہ نے مولانا فضل الرحمان، حاصل بزنجو اور محموداچکزئی سے ٹیلیفونک رابطے بھی کئے۔

مزیدخبریں