چین میں پل کو دھماکا خیز مواد سے ملبے کا ڈھیر بنادیا۔

Aug 25, 2018 | 12:44

چین کے صوبے ژی جیانگ کے شہر تائی ژومیں447.42میٹر لمبے پل کو صرف چند سیکنڈ میں دھوئیں کے بادل اڑاتے ہوئے ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔اس قدیم پل کو گرانے کیلئے صبح کے وقت کا انتخاب کیا گیا اور دھماکا خیز مواد کا استعمال کر کے اسے گرایا گیا جبکہ اس منظر کو دیکھنے کیلئے مقامی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔واضح رہے اس پل کو گرانے کا مقصد جدید ایکسپریس وے کیلئے جگہ بنانا ہے۔

مزیدخبریں