کراچی میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار ہوگیا،مختلف علاقوں میں بجلی معطل

Aug 25, 2018 | 13:14

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، تاہم بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔کراچی سپر ہائی وے، اسکیم 33، گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور نارتھ کراچی سمیت ملحقہ علاقوں میں رات گئے ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔بارش کے بعد نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں، گلشن اقبال 13 ڈی، ابوالحسن اصفہانی روڈ، گلزار ہجری، گارڈن، نارتھ ناظم آباد،گلستان جوہر کے چند بلاکس،ملیر اور کورنگی جے ایریا میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تاہم چند علاقوں میں بجلی بحال ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں