ڈونلڈ ٹرمپ نسلی کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں۔ جنوبی افریقا

Aug 25, 2018 | 13:45

جنوبی افریقا نے ملک کے جنوبی حصوں میں زرعی باغات پر ملکیت کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات مسترد کردیے ہیں۔صدرٹرمپ کے ٹوئٹر پیغام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جنوبی افریقی حکومت نے کہا ہے کہ ٹرمپ نسلی کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں جس کا مقصد قوم کو تقسیم کرنا ہے۔یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے وزیرخارجہ مائیک پومپیو کو جنوبی افریقہ کی زمین اور باغات پرقبضے اوربڑے پیمانے پر کسانوں کی ہلاکت کے معاملے کا بغور جائزہ لینے کو کہا ہے۔

مزیدخبریں