منی لانڈرنگ کیس: انور مجید اور عبدالغنی کے جسمانی ریمانڈ میں 27اگست تک توسیع
اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے انور مجید اور عبدالغنی کے جسمانی ریمانڈ میں 27 اگست توسیع کر دی۔ ایف آئی اے انور مجید کو بیماری کے باعث پیش نہ کرسکی۔ بینکنک کورٹ میں ایف آئی اے نے کہا انور مجید بیمار ہیں پیش نہیں کرسکتے۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ انور مجید کو جیل بھیج دیں جبکہ عبدالغنی مجید کا مزید 5دن کا ریمانڈ دیا جائے۔