امریکی سٹاک مارکیٹ اضافے پر بند
امریکی سٹاک مارکیٹ اضافے پر بند ہوئی جس کی وجہ فیڈرل ریزرو چیف کی جانب سے حوصلہ افزاءپالیسی تقریر ہے۔نیویارک کا ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.6 فیصد بڑھ کر 2874.77 پوائنٹ پر بند ہوا جو کہ جنوری کے بعد اس کی بلند ترین سطح ہے۔نصدق کمپوزٹ انڈیکس 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 7945.98 پوائنٹ پر بند ہوا۔ڈوو جونز انڈسٹریل ایوریج انڈیکس 0.5 فیصد بڑھ کر 25790.91 پوائنٹ پر بند ہوا جو اس کی تاریخ کی بلند ترین سطح سے صرف 825 پوائنٹ کم ہے۔