انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی ٹور کا اعلان کردیا

Aug 25, 2018 | 16:39

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ 2019کی ٹرافی ٹور کا اعلان کردیا۔واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈکپ اگلے سال 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ٹرافی ٹور کا آغاز 27 اگست سے آئی سی سی ہیڈکوارٹرز دبئی سے ہوگا۔آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ ٹرافی 5 براعظموں کے 21 ممالک اور 60 شہروں کا دورہ کرے گی۔یہ ورلڈکپ ٹرافی پاکستان بھی لائے جائے گی اور 3 سے 5 اکتوبر تک لاہور، 6 سے 8 اکتوبر تک اسلام آباد اور 9 سے 13 اکتوبر تک کراچی میں نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ نو مہینے پر مشتمل اس ٹور کے دوران ٹرافی صرف ان ہی ممالک میں نہیں جائے گی، جو ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں بلکہ پہلی مرتبہ یہ ٹرافی ان 11 ممالک میں بھی نمائش کے لیے رکھی جائے گی، جہاں کرکٹ اتنی نہیں کھیلی جاتی۔ ان ممالک میں نیپال، امریکا اور جرمنی شامل ہیں،دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ورلڈ کپ 2019 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کی میزبانی کا اعزاز انگلینڈ اور ویلز کو حاصل ہوا ہے اور ورلڈ کپ کے مقابلے اگلے برس 30 مئی سے 14 جولائی تک شیڈول ہیں۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ اوول کے میدان پر میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین ہوگا جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 مئی کو ٹرینٹ برج کے میدان میں کھیلے گا،قومی ٹیم 3 جون کو انگلینڈ، 7 جون کو برسٹل اور 12 جون کو آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے گی جب کہ روایتی حریف بھارت سے پاکستان کا ٹاکرا 16 جون کو اولڈ ٹریفڈ کے مقام پر ہوگا۔ پاکستان اپنے بقیہ میچوں میں 23 جون کو جنوبی افریقہ، 26 جون کو نیوزی لینڈ اور 29 جون کو افغاستان کے مدمقابل ہوگی

مزیدخبریں